کمٹہ:9؍دسمبر (ایس اؤ نیوز)کمٹہ شہر کے انڈسٹرئیل علاقے میں پیر کی رات بذریعہ کار پہنچے جانور چور وں کی ٹیم راستے کنارے آرام کررہے جانوروں کو چرانے کی ناکام کوشش کئے جانے کا واقعہ پیش آیاہے۔
مقامی کنڑا اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق کار کے ذریعے انڈسٹرئیل علاقے میں پہنچے تین جانوروں کے چوروں نے تھوڑی دیر جانوروں کو ادھر ادھر تلاش کیا۔ پھر راستے کے درمیان سوئے ہوئے جانور نظر آئے تو چوروں نے اپنی کار جانوروں کے قریب لاکر کھڑاکی۔ اور انہیں پکڑنےکی کوشش کی لیکن جانور کسی طرح ہاتھ نہیں لگے۔ اس دوران جانوروں کی چوری کی اطلاع پاتے ہی جائےو قوع پر پہنچے لوگوں نے ملزموں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن چور وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق پورا معاملہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر وائر ل ہوگیاہے۔ واقعے کے بعد ان چوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے عوام نےمطالبہ کیاہے۔